سٹی42:ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو دراصل 292 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں اور دو مزید ریاستوں کا رزلٹکمپائل ہونے کے بعد ان کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 312 ہو سکتی ہے۔
نیویارک ٹائمز، الجزیرہ اور دیگر آؤٹ لیٹس بتا رہی ہیں کہ اس وقت تک ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹ 2992 ہو چکے ہیں۔ صدر بننے کے لئے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
جھولتی ریاستیں ٹرمپ کی جھولی میں جا گِریں
سات سوئنگ ریاستوں میں 93 الیکٹورل ووٹ داؤ پر لگے ہوئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت حاصل کرنے کے لیے ان ریاستوں سے کم از کم 51 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔ جورجیا، وسکونسن، مشی گن، نارتھ کیرولائینا، پینسلوینیا میں ٹرمپ جیت گئے، اریزونا اور نیواڈا میں ڈاک کے ووٹوں کی گنتی مین زیادہ وقت لگے گا۔ اریزونا سٹیٹ میں زیادہ ووٹرز نے بیلٹ پیپر ڈاک کے زریعہ بھیجے، اس سٹیٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کاؤنٹنگ میں دس سے تیرہ دن تک لگ سکتے ہیں۔
ٹرمپ فیور 312 تک جائے گا؟
نیویارک ٹائمز کے صدارتی الیکشن کے نتائج کو مونیٹر کرنے والے ماہرین کو یقین ہے کہ جب تمام ریاستوں کے ووٹ کاؤنٹ ہو چکیں گے تو ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 312 ہو گی۔