ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ کو 292 الیکٹورل ووٹ ملے، 312 تک ہونے کی توقع

ڈونلڈ ٹرمپ کو 292 الیکٹورل ووٹ ملے، 312 تک ہونے کی توقع

سٹی42:ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو دراصل 292 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں اور دو مزید ریاستوں کا رزلٹکمپائل ہونے کے بعد ان کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 312 ہو سکتی ہے۔

نیویارک ٹائمز، الجزیرہ اور  دیگر آؤٹ لیٹس بتا رہی ہیں کہ اس وقت تک ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹ 2992 ہو چکے ہیں۔ صدر بننے کے لئے 270  الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ 

Caption  نیویارک ٹائمز کی ٹیلی میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 292 الیکٹورل ووٹ لیتے دکھایا گیا ہے، نیویارک ٹائمز نے بتایا کہ انہوں نے آج اس  صفحہ کو اپ ڈیٹ کرنا بند کر دیا ہے۔ دو ریاستووں اریزونا اور  نیواڈا کے نتائج آنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
Caption الجزیرہ کا سٹاف امریکہ میں عرب ووٹرز کے ایکٹوزم کے نتیجے کو پبلش کرتے ہوئے خاصا خوش دکھائی دیتا ہے۔ آخر کار امریکہ کا بیشتر حصہ لال ہو گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی جنگ بند کروانے کا انتخابی وعدہ کیا اور بظاہر کامیاب ہو چکنے کے بعد بھی دہرایا کہ وہ جنگیں بند کروائیں گے لیکن یہ جاننے کا کوئی ذریعہ نہیں کہ وہ آیت اللہ خامنہ ای کو کیسے جنگ روکنے پر قائل کریں گے جو  آیت اللہ نے 7 اکتوبر سے شروع کر رکھی ہے۔

جھولتی ریاستیں ٹرمپ کی جھولی میں جا گِریں

سات سوئنگ ریاستوں میں 93 الیکٹورل ووٹ داؤ پر لگے ہوئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ  کو صدارت حاصل کرنے کے لیے ان ریاستوں سے کم از کم 51 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔ جورجیا، وسکونسن،  مشی گن، نارتھ کیرولائینا، پینسلوینیا میں ٹرمپ جیت گئے،  اریزونا اور نیواڈا میں ڈاک کے ووٹوں کی گنتی مین زیادہ وقت لگے گا۔ اریزونا سٹیٹ میں زیادہ ووٹرز نے بیلٹ پیپر ڈاک کے زریعہ بھیجے، اس سٹیٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کاؤنٹنگ میں دس سے تیرہ دن تک لگ سکتے ہیں۔

ٹرمپ فیور 312 تک جائے گا؟

نیویارک ٹائمز کے صدارتی الیکشن کے نتائج کو مونیٹر کرنے والے ماہرین کو یقین ہے کہ جب تمام ریاستوں کے ووٹ کاؤنٹ ہو چکیں گے تو ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 312 ہو گی۔