مویشی پالنے کیلئے 11ارب روپے کے بلا سود قرضے

’مویشی پالنے کیلئے 11ارب روپے کے بلا سود قرضوں کے پراجیکٹ پراجیکٹ کا آغاز‘ مریم نواز نے بے مثال سکیم متعارف کراد ی

6 Nov, 2024 | 09:38 PM

سٹی 42 : پنجاب کو صرف چند ماہ میں فارمر ترقی اور جدت کی راہ پرگامزن کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے بے مثال اور منفرد تاریخی سکیم متعارف کراد ی۔

 مویشی پال فارمرز کے لئے 11ارب روپے کے بلا سود قرضوں کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں بسنے والے ہر فارمرکی معاشی خود مختاری کیلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں۔ پنجاب کے کاشتکاراور لائیو سٹاک فارمر کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، سب کوشریک کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز لائیوسٹاک کارڈکی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے،پنجاب کا پہلا منفرد لائیو سٹاک کارڈ 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگا۔ سی ایم لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈڈیلرسے ونڈا،منرل مکسچراور سائلج خریدا جاسکے گا۔ لائیوسٹاک کارڈ سے پنجاب بھر میں 80ہزار فارمرز مستفید ہوں گے ، مویشی پال فارمر27ہزار روپے فی جانور قرض حاصل کر سکیں گے۔ لائیوسٹاک فارمرز اپنے مویشیوں کے لئے 2لاکھ 70ہزار روپے تک بلا سود قرض حاصل کرسکے گا ، لائیوسٹاک فارمرز کو 4ماہ میں قرض کی مساوی اقساط ملیں گی۔4ماہ کے بعد پے منٹ کرنا ہوگی۔ مویشی پال فارمرز قریبی ویٹرنری ہسپتال سے لائیوسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کر ا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لئے PLC اور شناختی کارڈ نمبر 8070پر میسج بھیجا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لائیوسٹاک فارمرز کی آسانی کے لئے ہیلپ لائن 0800-09211 بھی فنکشنل کر دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں