ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’قدرتی وسائل کو جنگ میں استعمال ہونے سے بچانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانا ہوگا‘

’قدرتی وسائل کو جنگ میں استعمال ہونے سے بچانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانا ہوگا‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ جنگ اور تنازعات انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں اور قیمتی ماحول کو بھی برباد کر دیتے ہیں۔

پنجاب کی وزیر اعلیٰ نے جنگ اور مسلح تنازعات میں انوائرمنٹ کے استحصال کے تدارک کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ غزہ اور دیگر علاقوں میں جنگ سے انسان ہی نہیں، ماحول بھی تباہی کا شکار ہو رہے ہیں۔ جب بھی جنگ ہوتی ہے، ماحول، قدرتی وسائل کی بے دردی سے لوٹ مار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح تنازعات میں جنگلات کی کٹائی، پانی اور فضائی آلودگی میں اضافہ اور زمین کی زرخیزی کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، حیاتیات اور نباتات بھی تنازعات کے منفی اثرات کا سامنا کرتی ہیں۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے پائیدار اور مربوط حکمت عملی اپنانا وقت کی ضرورت ہے، مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے قدرتی وسائل کی حفاظت کرنی ہوگی، قدرتی وسائل کو جنگ میں استعمال ہونے سے بچانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانا ہوگا ۔