ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کے سپیشل یونٹ نے تین ہسپتالوں کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کر دیں

وزیراعلیٰ کے سپیشل یونٹ نے تین ہسپتالوں کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  چیف منسٹرسپیشل مانیٹرنگ یونٹ تین ٹیچنگ ہسپتالوں میو ، پی آئی سی  اورچلڈرن ہسپتال کی مانیٹرنگ کریں گے۔

پی آئی سی کیلئے ایڈیشنل سیکریٹری پراسیکیوشن عبدالرؤف مانیٹرنگ افسر تعینات اورمیڈیکل افسر ڈاکٹر محمد نعمان، بائیومیڈیکل انجینئر محمد عرفان ٹیم میں شامل ہیں ۔فارماسسٹ نبیلہ ریاض ، چلڈرن ہسپتال کیلئے ڈپٹی سیکرٹری قیصر عباس ،چیف منسٹرسپیشل آفیسر مقررکردیے گیے ۔ میڈیکل افسر طاہر رسول ، بائیو میڈیکل انجینئر طلب شہزاد اورفارماسسٹ ہاشم اعجاز چلڈرن ہسپتال کی مانیٹرنگ ٹیم میں شامل ہیں ۔
میو ہسپتال کیلئے ڈپٹی سیکریٹری احد ڈوگر چیف منسٹرسپیشل مانیٹرنگ افسر مقرر جبکہ میڈیکل افسر عبدالرافع ، بائیومیڈیکل انجینئر عدیل جاوید اورفارماسسٹ نعمان اکرم بھی میو ہسپتال مانیٹرنٹ ٹیم میں شامل ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کے انتظام ، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے رویے، حاضری  اور ادویات و ٹیسٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔