زاہد چوہدری : صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،انیستھزیاماہرین اور وومن میڈیکل افسرزبھرتی کرنے کا فیْصلہ کیا گیا
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نادیہ ثاقب، ڈائریکٹرز کمیشن ڈاکٹر مشتاق احمد،ڈاکٹر شفقت اعجاز، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ہما رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر ارخم وحید، نے شرکت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر ثاقب عزیز نے بریفنگ دی۔کمیشن کی کارکردگی اور روڈ میپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں اتائیت کی روک تھام کےحوالےسےگفتگو کی گئی ۔مریضوں کے ریفرل سسٹم، پرائمری ہیلتھ کیئر کی بہتری بارےامور زیر بحث آئے۔تمام لیبز، ہسپتالوں، کلینکس کو ڈیٹا محکمہ صحت کیساتھ شیئر کرنے کا پابند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا مریضوں کے لوڈ مینجمنٹ کیلئے ریفرل سسٹم کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،سرکاری ہسپتالوں میں انیستھزیاماہرین جلد بھرتی کیےجائینگے،
ماہرین بھرتی کرنےکیلئے پبلک سروس کمیشن سے رجوع کیا جارہا ہے،ہسپتالوں کوپی ایچ سی کےلائسنس کےحصول کیلئےسخت ہدایت کردی،3ہزارہیلتھ فیسلیٹیز کے لائسنس کیلئے ایویلیو ایشن کی جارہی ہے،اتائیت کیخلاف آپریشن مزید سخت کیا جارہا ہے،
صوبائی سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے کہا ہسپتالوں میں 200 ویمن میڈیکل آفیسرز تعینات کردین،ایک ہزارمیڈیکل آفیسرزکیلئے پبلک سروس کمیشن سے درخواست کی ہے،ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام سے رجسٹریشن کا عمل تیز کردیا ہے۔
سی ای او پی ایچ سی ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا لاہور کے 95 فیصد ہسپتالوں، اتائی کلینکس کی میپنگ، ڈیٹا مکمل کرلیا ، ایمرجنسی معیار کی بہتری کیلئے عالمی معیار کا ایمر جنسی کیڈر لانا ہوگا،