زاہد چوہدری : صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان،ڈی جی ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی ،سیکرٹری پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر منور حیات سمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔
سموگ سے متعلقہ اینٹی الرجی، انہیلرز، اینٹی بائیوٹک ادویات سٹاک کا جائزہ لیا گیا،کف سیرپ، نیزل ڈراپس، آئی ڈراپس،بخار کم کرنے والی ادویات بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا سموگ سے متاثرہ افراد اور بیماریوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر شیئرکیا جائے،سموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے، صوبائی وزیر نے ڈرگ کنٹرول کو ہدایت کی کہ ادویات کی قلت کی صورت میں متعلقہ کمپنی سے رابطہ کیا جائے