ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

100 سٹوڈنٹس کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

100 سٹوڈنٹس کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی جانب سے 100 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے آج الیکٹرک بائیکس کے مختلف ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔  رانا تنویر حسین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی، انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تھری ویلرز برآمد کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے، الیکٹرک موٹر سائیکل کے لئے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، دو کمپنیوں کو پاکستان میں الیکٹرک وہیکل کا لائسنس دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 31 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 100 طلباء کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی یہ دوسری الیکٹریکل وہیکل پالیسی ہے اس سے قبل بھی ہماری حکومت ہی الیکٹریکل وہیکل پالیسی لیکر آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت لاکھوں افراد مستفید ہوں گے،  پنجاب حکومت بھی 2 اور 3 ویلر پر کام کر رہی ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل کو پنجاب حکومت سبسڈائز کر رہی ہے دوسری الیکٹرک وہیکل پالیسی 30 نومبر تک جاری کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحول دوست گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر منتقل ہو رہا ہے،  نجی کمپنیوں کی جانب سے مینوفیکچرنگ کا عمل شروع ہوگیا گے، چارجنگ اسٹیشنز کے نا ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق 2030 تک 10ہزار  EV چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جس سے ایندھن کی درآمد پر انحصار کم ہوگا اور کلینر ٹیکنالوجیز کی طرف گاڑیوں سے زیادہ کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی۔