’ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان‘

6 Nov, 2024 | 07:24 PM

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ منفی 01 اوراسکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

جعمرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح یا رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ چترال اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر شام یا رات میں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سرگودھا، جھنگ ، شیخوپورہ، ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ،ملتان، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے، جبکہ شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور گردو نواح میں چند مقامات پرصبح کے اوقات میں دُھند پڑنے کا بھی امکان ہے ۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح یا رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں