ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں، اساتذہ کے متعلق اہم خبر

سرکاری سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں، اساتذہ کے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور میں سموگی صورتحال کے باعث سرکاری سکولوں میں بچوں کو ملنے والی چھٹیوں کے بعد اساتذہ کے متعلق بھی اہم خبر آگئی ۔ 

سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین نے کہا ہے کہ لاہور کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو چھٹی نہیں ہوگی، اساتذہ روزانہ سکول آئیں گے،صرف بچوں کو چھٹی ہوگی، اساتذہ سکول سے بچوں کی آن لائن کلاسسز لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسسز کیلئے جلد شیڈول جاری کررہے ہیں ۔ 

دوسری جانب آن لائن کلاسسز کے متعلق پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے پاس موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے ، ایجوکیشن اتھارٹی سرکاری سکولوں میں بچوں کی آن لائن کلاسسز کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کریں ۔