لاہورمیں جرائم کی شرح 3سال کی کم ترین سطح پر آگئی 

6 Nov, 2024 | 06:13 PM

سٹی 42: لاہورمیں جرائم کی شرح 3سال کی کم ترین سطح پر آگئی مسلسل چوتھے ماہ جرائم کی شرح میں کمی کا ٹرینڈ جاری ہے ۔ 
لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 15 کال ڈیٹا کی تقابلی رپورٹ عام کر دی۔گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال اکتوبر میں املاک کیخلاف جرائم میں 44 فیصد کمی ،اکتوبر 2023 کے مقابلے میں گھناؤنے جرائم کی شرح میں 46 فی صد کمی سامنے آئی ۔ اکتوبر 23 میں 5814 ،اکتوبر 24 میں 2663 گھناؤنے جرائم رپورٹ ہوئے ۔ 
، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چوری کی وارداتوں میں 77 فی صد تک کمی واقع ہوئی، اکتوبر 2024 میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے کی ایک بھی واردات نہیں ہوئی۔اکتوبر 2024 میں کار چوری کی وارداتوں میں 52 فی صد کمی ہوئی،اکتوبر 2023 میں کار چوری کی 50 ،اکتوبر 24 میں 24 وارداتیں ہوئیں،گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے میں 62 فیصد کمی ہوئی،گزشتہ سال گن پوائنٹ پر 131 ،اکتوبر 2024 میں 50 موٹرسائیکل چھینے گئے،اکتوبر 2024 میں موٹر سائیکل چوری میں 43 فیصد کمی ہوئی،تمام اعداد و شمار 15 کال ڈیٹا رپورٹ سے لیے گئے ہیں، 
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز ،مجرموں کی جدید ٹیکنالوجی سے نشاندہی کر رہے ہیں، ہیومین انٹیلی جنس میں اضافہ ،افسران کی میرٹ پر تعیناتی نے کلیدی کردار ادا کیا، 

مزیدخبریں