سٹی 42 : پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خواجہ شیراز کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں، ہم اس کو کورٹ میں چیلنج کریں گے، اس طرح ہم ایم این ایز کے ساتھ نہیں ہونے دیں گے، عوام سے گزارش ہے کہ اب اس کے خلاف آواز اٹھائیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے آج پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور فیصل امین نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے، ہمیں پارٹی موئقف اور بانی چئیرمین پر گزرنے والے حالات کے بارے میں اکثر پریس کانفرنس کرنی پرتی ہے، آج کی پریس کانفرنس خواجہ شیراز کے حوالے سے کر رہے ہیں، ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، گھر میں ڈالے آئے، ان کے گھر والوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے انہیں اسلام آباد لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتظار پنجھوتا کو بھی اٹھایا گیا ہے، ان کے ساتھ بھی جو ہوا اس کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے خواجہ شیراز کا جو موئقف تھا اس کی وجہ سے انہیں اٹھایا گیا، ملتان میں ان کا گھر توڑا گیا، یہ فسطائیت اور لا قانونیت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جاری ہے، ہم اس پر احتجاج کرتے ہیں، ہم سپیکر سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ قومی اسمبلی کے ممبر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح یہ لاقانونیت سے یہ حکومت بنی۔ 3 جنوری کو سپریم کورٹ نے ایک آرڈر جاری کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ آئندہ کسی کو بھی گھر سے اٹھایا نہیں جائے گا، اگر وہ کسی پرچے میں مطلوب نہیں ہے تو، یہ بات میں نے وزیراعظم کے بھی گوش گزار کی تھی ، ہمارے ایم این ایز کو اسمبلی کے اندر سے اٹھایا گیا، اس کے بعد کمیٹی بنی جس کا مقصد پرلیمنٹیرینز کی تحفظ تھا، ہم نے خصوصی کمیٹی میں یہ کہا تھا کہ آپ پارلیمنٹیرینز کو تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک وہ ظلم اور لاقانونیت ختم نہیں ہوئی، ان حالات میں بھی لوگ باہر نہ نکلیں احتجاج نہ کریں تو پھر کیا کریں ۔
شیخ وقاص اکرم کی گفتگو
شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ خواجہ شیراز کے گھر پولیس آئی ، وہ نہانے گئے ہوئے تھے ، ان کی فیملی کو گن پوائنٹ پر رکھا گیا، جب خواجہ شیراز باہر آئے تو ان کو پھر گن پوائنٹ پر رکھ لیا گیا، انہیں صرف جوتے پہننے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ساتھ جو بندہ اسلام آباد سے گیا تھا اس کو دھمکی دی گئی کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تمہیں فولی مار دیں گے، خواجہ شیراز کی بیگم کے مطابق یہ صرف نا معلوم افراد نہیں تھے بلکہ ان کے ساتھ پولیس بھی موجود تھی، ان لوگوں نے زبردستی بچوں کا دروازہ کھلوایا اور انہیں یہ دکھایا کہ ہم تمہارے باپ کو لے کر جارہے ہیں ۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ لوگ ہر فسطائیت میں سروو کر رہے ہیں، ایک طرف کہا جاتا ہے کہ ووٹ کو عزت ملنی چاہئے دوسری طرف ووٹ پر بنے ایم این ایز کو بے توقیری سے اٹھایا جاتا ہے، قومی اسمبلی سے جب ہمیں اٹھایا گیا اس کی ہمیں فوٹیج نہیں دی گی، ہم سب ایم این ایز باقاعدہ اغوا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سپیکر قومی اسمبلی کو سخت ایکشن لینا چاہئے تھا صرف معزرت نہیں کرنی چاہئے تھی ، ایاز صادق کو سیٹ چھوڑ دینی چاہئے تھی ۔
ہمیں تو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ کیوں کیا جا رہا ہے ، عوام کا نمائندہ جب اٹھایا جائے گا تو عوام میں نفرت ہی پیدا ہو گی، ہم اس کی سختی سے مزمت کرتے ہیں، ہم خواجہ شیراز کی رہائی کی مانگ رکھتے ہیں، اس پر احتجاج بھی ہو گا، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی رہائی یقینی بنائیں ، ہم جانتے ہیں کہ آپ اس میں ملوس ہیں ، آپ کی پولیس کی گاڑیاں وہاں موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کو کورٹ میں چیلنج کریں گے، اس طرح ہم ایم این ایز کے ساتھ نہیں ہونے دیں گے ۔
سلمان اکرم راجہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
نامزد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظر پاکستان پر ہے، پاکستان میں جو لاقانونیت چل تہی ہے یہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، تمام ممالک یہ سب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم یہ سب مزید نہیں ہونے دیں گے، ہم اب احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتظار پنجھوتا ہو اٹھایا گیا، پاکستان ایک ایسی جگہ بن گئی ہے جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، عوام سے گزارش ہے کہ اب اس کے خلاف آواز اٹھائیں ۔