ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی حریف کو شکست؛ محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن بن گئے

 ایرانی حریف کو شکست؛ محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستانی کیوئسٹ کے محمد آصف نے آئی بی ایس عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں ایران کے علی گھر غوزلو کو  3-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ 

آئی بی ایس عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے سنسنی خیز فائنل میں محمد آصف نے  اپنی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایشین چیمپئن ایران کے علی گھر غوزلو کو  3-5 سے شکست دی ، اس کامیابی کے ساتھ ہی محمد اصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن  بن گئے۔ 

 اس فتح کے ساتھ محمد آصف نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کا تین مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔  محمد آصف نے پاکستانی کیوئسٹ نے نے ٹورنامنٹ میں6 سینچری بریک کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔   

 

قبل ازیں  محمد آصف نے قبرص کے کھلاڑی مائیکل جورجیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی پائی تھی۔ 

محمد آصف نے امید ظاہر کی ہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی طرح مسلسل تیسری مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے والے محمد آصف کو بھی پذیرائی ملے گی اور ان کو انعامات سے نوازا جائے گا۔