سٹی 42: بلیک بک ،ریڈ بک میں شامل خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری اور ہیڈمنی کا تعین کرنیوالی کمیٹی وزیرقانون کی سربراہی میں کام کرے گی
نئی بننے والی کمیٹی میں وزیر قانون چیئرمین ہوں گے،باقی ممبران میں ہوم سیکرٹری ، سیکرٹری پبلک پراسیکیوٹر ہوں گے،فنانس سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر ممبران ہوں گے،پنجاب پولیس کے 84 کیسز میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے انعام کا تعین کیا جائیگا،پنجاب پولیس کے 55 ملزمان کے سروں کی قیمت کا تعین کیا جائے گا،سی ٹی ڈی کے 29 انتہائی اشتہاری ملزمان کے سروں کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے نقد انعام کے واجباتِ کلیئر کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔
بلیک بک کے اشتہاریوں کی گرفتاری پر 30 لاکھ نقد انعام رکھا جا سکے گا۔ریڈ بک کے اشتہاری کی گرفتاری پر انعام کی مقررہ رقم 1 کروڑ سے 50 لاکھ ہو سکے گی