گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ  علی امین کی ملاقات، اختلافات کم ہوگئے

6 Nov, 2024 | 04:36 PM

سٹی 42 : خیبرپختونخوا کے گورنر  فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی ہے ۔ 

علی امین اور فیصل کریم کنڈی کی یہ پہلی ملاقات ہے ، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کم ہوگئے ہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ 

ملاقات میں صوبے کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں میں اتفاق ہوا ہے کہ پشاور صوبے کے حقوق کے لیے ملکر وفاق سے مطالبہ کیا جائے گا۔ 

 گورنر  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سامنے صوبے کے مسائل رکھوں گا ۔ 

مزیدخبریں