عرفان ملک :کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی پروقار تقریب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی زیر صدارت ہوئی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسران کوکاسٹ آف انویسٹی گیشن کے چیک تقسیم کئے۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی بھی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت تھے ۔ تفتیشی اخراجات کی مد میں76 افسران میں76 لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے گئے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کہا تفتیشی اخراجات کی مد میں رقوم کی تقسیم سےانصاف کی بروقت فراہمی میں مدد ملے گی،تفتیشی افسران محنت اور ایمانداری سے تفتیش کے مراحل مکمل کریں
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کاسٹ آف انویسٹی گیشن تفتیشی افسران کا حق ہے،مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ تفتیشی افسران اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کریں،
تفتیشی اخراجات کی مد میں رقوم کی تقسیم سےانصاف کی بروقت فراہمی میں مدد ملے گی، ڈی آئی جی
6 Nov, 2024 | 04:33 PM