انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

6 Nov, 2024 | 04:30 PM

سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا  ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 277.84 روپے سے بڑھ کر   277.89روپے پر بند ہوا۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5  پیسے اضافے سے 278.79 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 3.45 روپے سستا ہوکر 299.13 روپے تک گرگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.86 روپے سستا ہوکر 358.84  روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم ایک پیسے بڑھ کر  75.97 روپے، سعودی ریال 2 پیسے اضافے  سے 74.18 روپے پر آگیا۔ 

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر بننے پر عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت گر گئیں ، پاکستان میں بھی یورو اور برطانوی پاؤنڈ سستا ہوگیا۔ 

مزیدخبریں