ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتیں گرگئیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتیں گرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمت کم ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سونے کا بھاؤ 18 ڈالرز کم ہو کر 2731 ڈالرز فی اونس  جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 1.17 ڈالرز کم ہوکر 70.82 ڈالرز ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاؤ جونز 1114 پوائنٹس کے اضافے سے 46495 ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار کامیاب ہو کر امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوگئے، ری پبلکن نے سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کر لی اور پارٹی کو ایوان نمائندگان میں بھی واضح برتری حاصل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے وائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔