جنید ریاض: پنجاب ٹیچرز یونین نے حکومت کے سکول بند کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی بندش کے بجائے اوقات کار میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت کا کہنا تھا کہ نرسری سے تیسری کلاس تک کے بچوں کو مکمل چھٹی دی جائے جبکہ چوتھی سے آٹھویں کلاس تک سکول کا وقت 11 سے 1 بجے تک رکھا جائے اور نہم سے بارہویں کلاس تک کے سکول اوقات 11 سے 2 بجے تک کر دیے جائیں۔
رانا لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کے سالانہ امتحانات میں صرف 4 ماہ باقی ہیں اور سکول بند کرنے سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ محکمہ تعلیم نے پہلے ہی طلبہ کو ہفتہ کی اضافی چھٹی دے رکھی تھی, اگر ادارے بند کرنا ناگزیر ہیں تو اساتذہ کو بھی حاضری کا پابند نہ کیا جائے۔