سعید احمد: پی آئی اے سی ای او عامر حیات کی مدت ملازمت ختم، قومی ایئرلائن پی آئی اے نےنئے سربراہ کی تلاش شروع کردی۔
تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کردیا، سی ای او پی آئی اے کے لیے عمر کی حد کم سے 45 اور زیادہ سے زیادہ 57 سال مقرر کی گئی۔
کسی بڑے ادارے کو چلانے کا 20سال کاتجربہ شرط ہے،ایوی ایشن انڈسٹری میں 10 سال کا منیجمنٹ تجربہ لازمی شرط رکھی گئی،15 روز کے اندر سی ای او پی آئی اےکے لیے درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔