ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک سکولز بند کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک سکولز بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشادحسین: پنجاب حکومت نے پرائمری سے ہائیر سیکنڈری سکولز کو 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان  کیا ہے جبکہ ماسک کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک سموگ کے حملے کے پیش نظر حکومت نے ہنگامی طور پر بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں کو آلودہ فضاء میں گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دیتے ہوئے  شہر میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا  اور سموگ کی شدت کے باعث پرائمری اور ہائرسیکنڈری سکولز کو 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کے سکولز بھی بند کر دیے گئے ہیں، اور آن لائن کلاسز کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پرائیویٹ دفاتر کی حاضری بھی 50 فیصد تک محدود کر دی گئی ہے اور تمام سرکاری میٹنگز صرف زوم پر ہوں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے کام کر رہے ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیا ہے۔ تمام محکموں کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلیے کردار تفویض کردیاگیاہے، ایسٹرن ونڈ کوریڈور سے اس وقت سموگ کی اینٹری مسلسل ہورہی ہے،ایسٹرن ونڈ کوریڈور سموگ کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہاہے، جس کے باعث پرائمری سکولز کو بند کیاگیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور، شیخوپورہ، ملتان اور گوجرانوالہ سموگ کے بڑے مراکز بن چکے ہیں، اور ایسٹرن ونڈ کوریڈور سے سموگ کی مسلسل انٹری ہو رہی ہے، جو اس کی شدت کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح آج 1100 سے زائد رپورٹ ہوئی ہے۔

دوسری جانب   اُن کا کہنا تھا کہ سموگ پر پاک بھارت مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا،گزشتہ،4 روز کا ونڈ سرکل ہماری طرف ہے،سکولز کو آن کلاسز کی ہدایت کردی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں پہنچارہے ہیں۔

 سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ بچیوں کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، انڈیا میں راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1100 سے زائد ہے۔

 انہوں نے اعلان کیا کہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک سکولز بند کر رہے ہیں، 17 نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن سکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی، ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔