ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی شہری ہوتیں تو کسے ووٹ دیتیں؟اداکارہ نے بتادیا

امریکی شہری ہوتیں تو کسے ووٹ دیتیں؟اداکارہ نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارت کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکی انتخابات میں اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

  کنگنا رناوت کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے ہے وہ بھارتی پارلیمنٹ کی ممبر بھی ہیں اور ان کے پاس امریکی شہریت موجود نہیں ہے تاہم اگر وہ امریکی شہریت رکھتیں تو وہ کس کو ووٹ دیتیں اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں رواں سال ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد وائرل ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر میں امریکی ہوتی تو اس کو ووٹ دیتی جسے گولی لگی، اسے چکمہ دیا، اٹھ کھڑا ہوا اور اپنی تقریر جاری رکھی، ٹوٹل قاتل‘

یاد رہے کہ 13 جولائی کو، امریکی صدارتی تاریخ کے سب سے چونکا دینے والے لمحات میں سے ایک اس وقت پیش آیا جب پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک نوجوان نے فائرنگ کی اور ٹرمپ کو زخمی کردیا، اس حملے میں گولی ٹرمپ کے کان کو چھو کر گزری تاہم وہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا، ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز ’ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جب کہ کاملا ہیرس اب تک 266 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

 صدارتی انتخاب میں جیت کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے جب کہ 7 پانسہ پلٹ ریاستیں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور اور وسکانس کو کسی بھی امیدوار کی جیت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جارہا تھا،7 پانسہ پلٹ ریاستوں میں سے 4 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی، جن میں شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا، جارجیا اور وسکانس شامل ہیں۔