ویب ڈیسک: جس طرح ظاہری موسموں میں ایک بہار کا موسم ہے اسی طرح روحانی کائنات کا موسم بہار ماہ رمضان ہے ،برکتوں کا مہینہ ماہ رمضان کا انتظار ہر مسلمان بے صبری سے کرتاہے اور اب ماہ صیام کے آغاز میں صرف 4 ماہ کا وقت باقی ہے ۔
متحد ہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی نے اعلان کیاہے کہ جمادی الاول کا چاند3 نومبر کو نظر آنے کا امکان ہے جو کہ اسلامی کلینڈر کا پانچواں مہینہ ہے اور یہ مہینہ رمضان کی آمد کی تاریخ کی پیشگوئی میں اہم نشانیاں فراہم کرتا ہے ،اگر اماراتی فلکیات کی پیشگوئی کو سامنے رکھا جائے تو پاکستان میں بھی یکم رمضام المبارک 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہو سکتا ہے ۔
جماد الاول کا چاند 3 غروب آفتاب کے فوری بعد نمودار ہو گا جو کہ رمضان المبارک کی پیشگوئی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
اماراتی فلکیات سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اشارہ دیا ہے کہ رمضان کا آغاز غالباً 1 مارچ 2025 کو ہوگا تاہم، حتمی تاریخ کا انحصار چاند دیکھنے والی کمیٹی کے روایتی چاند دیکھنے پر ہوگا۔