ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما مبین عارف کی 2 کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما مبین عارف کی 2 کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اسلام آباد ہائی کورٹ نےپی ٹی آئی کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبین عارف جٹ کیخلاف گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی،ایک کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی جبکہ دوسرے کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، مبین عارف جٹ کی جانب سے وکیل آمنہ علی ایڈوکیٹ اور رضوان اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت نے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

 جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم این اے مبین عارف جٹ کی ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بھی روک دیا اور پی ٹی آئی ایم این اے کو 11 نومبر تک ہائیکورٹ میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

 خیال رہے کہ مبین عارف جٹ کیخلاف گوجرانوالہ میں دو مقدمات درج ہیں، پی ٹی آئی ایم این اے اس وقت بیرون ملک ہیں۔