علی ساہی: ای چالان سےبچنے کیلئےجعلی نمبرپلیٹس لگانےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ،آرپی اوز،ڈی پی اوز،سی ٹی اوز ،ڈی ٹی اوز اور محکمہ ایکسائز پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق غیر نمونہ ،فینسی،ان اتھرائزڈ نمبر پلیٹز لگانیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیا گیا، جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کے ساتھ سنگین جرم ہے،جرائم پیشہ افراد شناخت چھپانے کیلئے جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرتے ہیں۔
غیرنمونہ اوران اتھرائزنمبر پلیٹس لگاناسنگین جرم اورسکیورٹی خطرات کا باعث ہے،مراسلہ کی کاپی تمام افسران کوجاری ہونےکےبعدمؤثراقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
محکمہ ایکسائز کے ساتھ ملکر غیر قانونی نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،ہر ضلع میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ ایک فوکل پر سن تعینات کرکے کارروائیاں کی جائے،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ نے مراسلہ جاری کیا۔