زاہد چودھری:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 143 کیسز رپورٹ ہوئے۔چوبیس گھنٹوں میں لاہور سےڈینگی کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح گزشتہ ایک ہفتہ میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 1ہزار175 جبکہ رواں سال اب تک6ہزار420 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔