ریسٹورنٹس کیلئے مالکان ہوجائیں خبردار! پابندیاں اور سخت ایس او پیز جاری

6 Nov, 2024 | 09:47 AM

کومل اسلم: ریسٹورنٹس میں اوپن باربی کیو بھی لاہور میں سموگ کی بڑی وجہ بننے لگے،محکمہ تحفظ ماحولیات نے ایس او پیز مزید سخت کردئیے ۔

تفصیلات کےمطابق ریسٹورنٹس میں اوپن باربی کیو بھی شہرمیں سموگ کی بڑی وجہ بننے لگے،اوپن باربی کیو کیلئے مناسب چمنیوں اور ایگزاسٹ کا استعمال لازم ہوگا،ڈی جی تحفظ ماحولیات عمران حامد کا کہناتھا کہ باربی کیو پر لگایا گیا ہوڈز میں فلٹرز لگے ہونے چاہئے۔


باربی کیو کی جگہ پر دھوئیں کوکم کرنےکیلئے ویٹ شاورنگ سسٹم لگانا بھی لازم ہوگا،ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات نے نوٹی فکیشن جاری کردیا،پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا جو 31 جنوری 2025 تک رہے گا۔

مزیدخبریں