ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ، اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

6 Nov, 2024 | 09:37 AM

جنید ریاض: پنجاب کی ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ٹی این اے ٹیسٹ میں غیر حاضری پر شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

 نوٹسز پیڈا ایکٹ کے تحت جاری کیے گئے ہیں اور اساتذہ کو اس بات کا نوٹس دیا گیا ہے کہ ٹیسٹ میں عدم شرکت پر ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

تمام اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کو ٹیسٹ مراکز سے غیر حاضر ہونے پر تحریری جواب دینے کا حکم دیا گیا اور انہیں ایجوکیشن اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی  تاہم گرینڈ ٹیچرز الائنس نے اس حکم کو مسترد کرتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے اساتذہ نے ٹی این اے ٹیسٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں