ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کا نیا صدرکون؟ مختلف ریاستوں سے نتائج آنا شروع ہوگئے

امریکہ کا نیا صدرکون؟ مختلف ریاستوں سے نتائج آنا شروع ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی صدر کے انتخاب کے لیے انڈیانا، کینٹکی، ورجینیا، ورمونٹ، جارجیا میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی اور نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

امریکی صدر کے انتخاب کے لیے الاباما، کنیٹی کٹ، فلوریڈیا، پنسلوانیا سمیت دیگر کئی ریاستوں میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا،پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ، الینوائے، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی، دیگر ریاستوں میں پولنگ جاری ہے۔ سب سے آخر میں الاسکا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پولنگ ختم ہوگی۔

 کئی دیگر ریاستوں میں پولنگ جاری ہے، ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا ہیرس کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،  انڈیانا، کینٹکی، ویسٹ ورجینا اور ساؤتھ کیرولینا سے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے، ورمونٹ، میساچیوسیٹس، میری لینڈ اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں کاملا ہیرس کامیاب رہیں۔ 

امریکی صدارتی انتخاب میں اب تک ٹرمپ 19 ریاستوں میں کامیاب جبکہ کملاہیرس 12 میں کامیاب ہوئی ہیں،  538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 211 اور کملا ہیرس نے 117 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 136اور ڈیموکریٹکس 91 نشستوں پر کامیاب ہوگئی,سینیٹ میں ری پبلکن کی 49 اور ڈیموکریٹس کی 39 نشستیں ہوگئیں,  ہیرس 222 اور ٹرمپ 219 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرس 222 اور ٹرمپ  219  الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ 7 سوئنگ ریاستوں کے 93 الیکٹورل ووٹ جیت کا فیصلہ کریں گے۔ سوئنگ ریاستوں میں ،ایری زونا،جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولینا، پنسلوینیا اور وسکونسن شامل ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی 50 میں سے 43 ریاستوں میں دونوں پارٹیوں کی پوزیشن پہلےہی واضح ہے,امریکا کی 50 ریاستوں اور ڈی سی میں 538 الیکٹورل کالجز ہیں۔ صدارتی امیدوار کے لیے 270 الیکٹورل کالجز جیتنا لازمی ہوگا۔ کیلیفورنیا 54 الیکٹورل کالجز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ سات کروڑ نواسی لاکھ افراد 5 نومبر کے الیکشن سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے۔ ووٹرز ایوان نمائندگان کے چار سو پینتیس ارکان کو منتخب کریں گے۔

ایوان نمائندگان پر کنٹرول کے لیے 218 سیٹیں درکار ہیں
ایوان نمائندگان پر کنٹرول کے لیے 218 سیٹیں درکار ہیں۔ امریکی سینیٹ کے 100 میں سے 34 ارکان کا انتخاب بھی آج ہوگا۔ اس وقت سینیٹ میں ری پبلکن ارکان 38، ڈیموکریٹس 28 ہیں۔ 11 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی ہوگا۔

ٹیکساس، ریاستی اسمبلی کے ڈیموکریٹک امیدوار سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے
ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کےڈیموکریٹک امیدوار سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے، امریکن پاکستانی سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، سلمان بھوجانی کا تعلق کراچی سے ہے، وہ بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔