ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی گندم پیداوار بڑھانےکیلئے گائیڈ لائنز جاری

پنجاب حکومت کی گندم پیداوار بڑھانےکیلئے گائیڈ لائنز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد:  پنجاب حکومت نے گندم کی پیداوار بڑھانےکا لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ 
جاری کردہ گائڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ گندم کی بھرپور پیداوار کیلئے زمین کی تیاری بنیادی اہمیت کی حامل ہے،کاشتکار گندم کی کاشت ربیع ڈرل کے ذریعے کریں۔دھان کے وڈھ میں گندم کی بوائی سپر سیڈر سے کریں،کپاس کے وڈھ میں روٹاویٹر چلا کر زمین بھربھری کر لیں،گندم کے اُگاؤ کیلئے زمین اچھی وتر حالت میں ہو۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ گندم کی کاشت کیلئے20نومبر تک شرح بیج40 تا45 کلو گرام فی ایکڑرکھیں جبکہ گندم کے بیج کے اُگاؤ کی شرح85فیصد سے زائد ہونی چاہیے۔