امریکہ میں ریاستوں سے صدارتی الیکشن کے اب تک نتائج، ٹرمپ کمیلا سے آگے

6 Nov, 2024 | 06:33 AM

Waseem Azmet

سٹی42: امریکہ میں کئی ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور کچھ ریاستوں میں جیتنے والوں کے متعلق پروجیکشنز آ گئی ہیں جن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کمیلا ہیرس تقریباً پہلے سے توقعات کے مطابق ہی کامیاب ہو رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو 154 اور کمیلا ہیرس کو 99 الیکٹورل ووٹ مل رہے ہیں۔ 

ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ   ٹرمپ کو  فلوریڈا، اوکلاما، میسوری،  الاباما اور ٹینیسی میں جیتنے اور الیکٹورل ووٹس ملنے کا امکان واضح ہو رہا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ڈسٹرکٹ کولمبیا، میری لینڈ اور میساچسٹس اور ورمونٹ میں حتمی جیت اور الیکٹورل ووٹ ملنے کا امکان واضح ہو رہا ہے۔ 

یہ سب نتائج پہلے سے موجود  توقعات کے مطابق ہیں اور ہر ریاست کی ووٹنگ کی تاریخ کے مطابق ہیں یعنی ریڈ ریاستوں میں ٹرمپ اور بلیو ریاستوں میں مس ہیرس جیت رہی ہیں۔ 

نیویارک ٹائمز کی اب تک کی گنتی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  95 اور کمیلا ہیرس  35 الیکٹورل ووٹس لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بی بی سی ورلڈ نے جو ابتدائی نتایج سے مرتب ہوئے اندازے شئیر کئے ہیں ان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 99 اورر کمیلا ہیرس  27 الیکٹورل ووٹ لے رہے ہیں۔ 

میدانِ جنگ کی چار ریاستوں میں پولنگ کا وقت تمام

زیادہ تر پولنگ کے مقامات جارجیا، نارتھ کیرولینا، پنسلوانیا اور مشی گن میں زیادہ تر پولنگ سٹیشنز پر پولنگ بند ہو چکی ہے۔  دن بھر کے دوران  کسی بڑے پیمانے پر ووٹنگ کے مسائل کی اطلاع نہیں دی گئی ہے، حالانکہ بم کی متعدد دھمکیوں نے، جن میں سےکسی  کو بھی قابل اعتبار نہیں سمجھا جاتا تھا، لیکن انہوں نے کچھ علاقوں میں ووٹنگ میں خلل ڈالا۔

مزیدخبریں