سٹی42: عراقی گروپ نے اسرائیل پر تازہ ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کی فوج نے پہلے بتایا تھا کہ اس نےعراق سے آنے والے دو ڈرون گرائے ہیں۔
عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا نے دو بیانات میں اسرائیل پر حملے کے لئے دو ڈرون بھیجنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عراق میں اسلامی مزاحمت کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے "جنوبی مقبوضہ علاقوں" میں جانے کے لئے ایک غیر متعینہ جگہ سے ڈرون لانچ کیا۔ اس گروپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے حیفہ میں ایک "اہم ہدف" پر حملہ کیا۔
اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے بتایا تھا کہ اس نے عراق سے فائر کیے گئے دو ڈرونز کو مار گرایا، جس میں ایک وہ ڈرون بھی شامل تھا جو ریمن ہوائی اڈے کے قریب صحرائے اراوا میں اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔
فوج نے بتایا کہ دوسرے ڈرون کو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے مار گرایا گیا۔
ان حملوں کی ذمہ داری بھی عراقی گروپ نے قبول کی تھی۔
اس کے بعد سے اسرائیل میں ڈرون حملوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سائرن چالو کیا گیا ہے۔