اسرائیل کی موجودہ قیادت پاگل اور بیمار ہے،  سابق وزیراعظم کی نیتن یاہو پر تنقید

6 Nov, 2024 | 05:23 AM

Waseem Azmet

اسرائیل کے سابق  وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کرنے پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قیادت "پاگل اور بیمار" ہے۔ اسرائیل کی موجودہ قیادت پاگل اور بیمار ہے،  سابق وزیراعظم کی نیتن یاہو پر تنقید

نفتالی بینیٹ نے سوشل پلیٹ فارم  X پر ایک پوسٹ میں لکھا، "شیروں کی اس قوم کی بیمار اور پاگل قیادت ہے۔" بینٹ نے مزید لکھا،  "میں تمام محاذوں پر اپنے فوجیوں سے کہتا ہوں: دشمن کے خلاف توجہ نہ چھوڑیں۔ اگر آپ ہماری حفاظت کریں گے تو ہم عوام آپ کی حفاظت کریں گے۔ مایوس نہ ہوں، تبدیلی آنے والی ہے۔"

نفتالی بینٹ کا یہ  تبصرہ ان ہزاروں ریزرو فوجیوں میں عدم اطمینان کی وسیع اطلاعات کے درمیان سامنے آیا ہے جن کے بارے میں تشویش ہے کہ ان کی قسمت ان سیاستدانوں کے ہاتھ میں دی جارہی ہے جن کا فوجی تجربہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں