اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کرنے پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قیادت "پاگل اور بیمار" ہے۔ اسرائیل کی موجودہ قیادت پاگل اور بیمار ہے، سابق وزیراعظم کی نیتن یاہو پر تنقید
نفتالی بینیٹ نے سوشل پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں لکھا، "شیروں کی اس قوم کی بیمار اور پاگل قیادت ہے۔" بینٹ نے مزید لکھا، "میں تمام محاذوں پر اپنے فوجیوں سے کہتا ہوں: دشمن کے خلاف توجہ نہ چھوڑیں۔ اگر آپ ہماری حفاظت کریں گے تو ہم عوام آپ کی حفاظت کریں گے۔ مایوس نہ ہوں، تبدیلی آنے والی ہے۔"
نفتالی بینٹ کا یہ تبصرہ ان ہزاروں ریزرو فوجیوں میں عدم اطمینان کی وسیع اطلاعات کے درمیان سامنے آیا ہے جن کے بارے میں تشویش ہے کہ ان کی قسمت ان سیاستدانوں کے ہاتھ میں دی جارہی ہے جن کا فوجی تجربہ نہیں ہے۔