ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل میں وزیر دفاع گیلنٹ کی برطرفی پر واشنگٹن میں تشویش 

 نیتن یاہو کے ایک سالہ جنگ کے دوران اہم فیصلے دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے زیر اثر تھے، غالباً اقتدار برقرار رکھنے کے لئے، امریکی انتظامیہ کے نیتن یاہو کے متعلق خیالات سامنے آ گئے

Israel, Yoav Gallant, Washington conserned over Gallant's fate
کیپشن: اسرائیل کے  وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو  5 نومبر 2024 کو  اچانک برطرف کرنے کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے فیصلے کے خلاف تل ابیب میں احتجاج کرتے ہوئےلوگ  تل ابیب میں ہائی وے کو بلاک کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ کو بیٹھے بٹھائے برطرف کر دینے کے نیتن یاہو کے فیصلے نے امریکی انتظامیہ کو بھویں سکیڑنے پر مجبور کر دیا۔ ابتدائی طور پر وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کرنے کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے فیصلے پر تنقید کرنے سے گریز کرنے کے بعد ، بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کے وزیراعظم  نیتن یاہو  کے مقاصد پر سوال اٹھانے کی طرف مائل ہوگئی۔

ایک امریکی اہلکار نے دی ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا، "ہمارے پاس گیلنٹ کی برطرفی کی وجوہات اور اس فیصلے کی وجہ کے بارے میں حقیقی سوالات ہیں۔"

اسرائیل میں ناقدین نیتن یاہو پر ملک کی سلامتی کو اولین ترجیح دینے کے بجائے اپنے  اتحادی سیاست  دانوں کے مفادات کو ترجیح  دینے کے طرز عمل کے زیر اثر  گیلنٹ کو برطرف کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ گیلنٹ ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے تھے۔

امریکہ میں الیکشن کے دن اب سے تین گھنٹے پہلے، وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے گیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے نئے جانشین کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے ایک بیان دیا تھا۔

لیکن ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اس کے رپورٹر سے بات کرنے والا امریکی اہلکار اب کم سفارتی ہانداز اپناتے ہوئے کھل کر بات کر رہا تھا۔ اس  اہلکار نے کہا کہ "وزیر دفاع گیلنٹ کو برطرف کرنے کا حیران کن فیصلہ خاص طور پر دو جنگوں کے درمیان اور اسرائیل کے ایران کے ممکنہ حملے کے خلاف دفاع کے لیے تیار ہونے کے حوالے سے ہے۔"

پچھلے ایک سال کے دوران، بائیڈن کے عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی ٹائمز آف اسرائیل سے بات کرتے ہوئے اپنے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ کے مقدمے سے متعلق نیتن یاہو کے کچھ اہم فیصلے ان کے انتہائی دائیں بازو کے اتحاد کی حمایت پر انحصار کی وجہ سے ہوئے ہیں جو  اقتدار میں رہنے کے لیے  تھے۔