سٹی42: اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کرنے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں ہزاروں لوگ یواو گیلنٹ کی حمایت میں سڑکوں پر آ گئے۔
نیتن یاہو نے آج اچانک اعلان کیا تھا کہ وہ وزیر دفاع یواو گیلنٹ کو برطرف کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے اس اچانک فیصلے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔ عوام نے اس فیصلہ کو قومی سلامتی کے ساتھ کھیلنے والی حرکت قرار دیا، اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیل کے بہت سے شہروں مین نیتن یاہو کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا۔
میڈیا کی اطلاعات کے مطابق یروشلم، تل ابیب اورحیفہ، نیتنیہ اور بیر شیبہ اور ملک بھر کے جنکشنوں پر وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی برطرفی کے خلاف دسیوں ہزار لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔
تل ابیب اور یروشلم میں بڑے مظاہروں کی اطلاع ہے۔
لبنان سے مسلسل راکٹ فائر کئے جانے کے درمیان عوامی اجتماعات کو محدود کرنے کی ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات کے باوجود شمالی اسرائیل میں نہاریہ اور دیگر کمیونٹیز میں بھی درجنوں افراد ا گیلنٹ کیلئےحتجاج کر رہے ہیں۔