شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہریوں کی جان خطرے میں پڑ گئی

6 Nov, 2023 | 10:58 PM

اسرار خان:  نشتر کالونی اور فیکٹری ایریا کے علاقوں میں کتوں نے 6 راہ گیر بچوں کا کاٹ لیا، متاثرہ بچوں کو فوری طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ بینک سٹاپ کے قریب 5 سالہ فاطمہ کو کتے نے کاٹ ڈالا، اسی طرح آشیانہ روڈ پر 7 سالہ عبداللّٰہ اور 14 سالہ ایان کو بھی کتوں نے کاٹا، جبکہ فیکٹری ایریا کے علاقہ چونگی امرسدھو مین بازار میں 3 بچوں کو کتوں نے کاٹا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں میں 8 سالہ مبارک، 12 سالہ رضوان اور 10 سالہ نواب خان شامل ہیں، تاہم تمام بچوں کو فوری طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں