گرج چمک کے ساتھ بارش کہاں کہاں ہو گی، محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ

6 Nov, 2023 | 09:13 PM

روزینہ علی: محکمہ موسمیات نے پیر کی رات اور منگل کے روز موسم کی فورکاسٹ جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ کے مطابق  آج پیر کی شب ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی  علا قوں میں مطلع بر آلود رہنے کے علاوہ شمالی بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔


اسلام آباد میں منگل کے روز موسم کی   صورتحال

   اسلام آباد میں منگل کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ   رات میں چند مقا مات پر ہلکی بارش کی توقع۔


خیبرپختونخوا میں بارش

میں بیشتر اضلاع میں مطلع  ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان،  چارسدہ، مردان، پشاور،  ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پوٹھوہار اور جنوبی پنجاب میں بارش
پنجاب کےبیشتر  بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ تاہم  شام/رات کے اوقات میں  مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، لیہ ، بھکر،ڈی جی خان اور گردونوح میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب میں دھند اور سموگ

صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور،  اوکاڑہ، سا ہیوال، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، جھنگ ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند /سمو گ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے۔


بلوچستان میں بارش

 صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   مطلع  ابر آلود  رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، قلات، خضدار،بارکھان، نوشکی اور چاغی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔      


سندھ میں خشک موسم

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں  مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔


کشمیر/گلگت بلتستان

کشمیر  اورگلگت بلتستان میں مطلع  جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں بارش کی توقع ہے۔

مزیدخبریں