سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینیجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ خوش اسلوبی سے اپنا کام کررہاہے.ایک مخصوص گروہ شرانگیزی پھیلا رہاہے.
بہاولپور میں اشرف شوگر ملز میں کرشنگ سیزن کے آغاز اور اپنے والد چوہدری اشرف کی برسی کی تقریب کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے متعلق شر انگیز افواہیں پھیلانے کے حوالے سے کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن جو نام نجم سیٹھی کا لیا گیاہے وہ بھی شامل ہیں.پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق عہدیداروں کو اللہ ہدایت دے. انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے، ٹیم میں جھگڑوں اور گروہ بندی کی کہانیاں جھوٹ ہیں، یہ جھوٹی کہانیاں کرکٹ کے دشمن پھیلاتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ذکا اشرف نے کہا کہ عام بھارتیوں میں پاکستان کے خلاف کوئی نفرت نہیں ہے.احمد آباد کے گراؤنڈ میں اپنے پرچم کو دیکھ کر خوش اور حیران ہوا.بھارتی کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ انتہاپسند کہتے ہیں پاکستان کو اس طرح کیوں پروٹوکول دے رہے ہیں.
کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں بہت بڑے اضافہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ذکا اشرف نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں ہمارے کھلاڑی بہت کم پیسے لے رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ذکا اشرف نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف ایک لیگ کھیلنے کی اجازت دیں گے۔
ذکاء اشرف نےایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کی جانب سے انہیں کی گئی کسی بھی کال کی دوٹوک الفاظ میں تردید کی - انہوں نے کہا، "بابر نے مجھے کبھی فون نہیں کیا، حقیقت میں میں نے انہیں جیت پر مبارکباد دینے کے لیے حال ہی میں دو بار فون کیا، پی سی بی آفیشل نے انہیں میسج کیا جس پر بابر نے جواب دیا جو کہ معمول کی بات ہے۔"
اشرف شوگر مل کے ورکرز سے خطاب
اشرف شوگر مل میں اپنے والد چوہدری اشرف مرحوم کی برسی میں شرکت کی
مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی میں شرکت کی
اشرف شوگر مل کی کرشنگ کا آغاز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ آج اشرف شوگر مل لائٹ اپ کررہی ہے.آج اشرف شوگر مل کے بانی چوہدری اشرف کی برسی بھی ہے.
ذکاء اشرف نے کہا کہ شوگر انڈسٹری پاکستان کی معشیت میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ پاکستان میں معشیت کی ترقی سے ہماراملک ترقی کرے گا۔ ایک وقت تک جب ہم نے چائنا کو جہاز دیئے۔ آج چائنا بہترین معشیت کی وجہ سے سپر پاور ہے۔شوگر انڈسٹری نہ ہوتو باہر سے اربوں ڈالر کی درآمد کرنی پڑے ۔ ایکسپورٹ ہوگی تو معشیت بڑھے گی، معشیت بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گی۔
ذکاء اشرف نے کہا کہ شوگر مل سے بجلی بن سکتی ہے۔حکومت چاہے تو شوگر مل سے پندرہ سے اٹھارہ روپے فی یونٹ بجلی مل سکتی ہے۔
ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ اللہ پاک ہمیں ہمت دے ہم پاکستان کو اوپر لے کر آئیں۔آرمی چیف معشیت کے لئے بہترین کردار ادا کررہے ہیں۔آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ میرے ورکر میرے بچوں کی طرح ہیں۔میں اپنے ورکرز کے لئے ایک بونس کا اعلان کر رہا ہوں۔
ایک صحافی نے ذکاء اشرف سے سوال کیا کہ اگلی حکومت کس پارٹی کی ہوگی.انہوں نے جواب دیا کہ کرکٹ بورڈ میں ہوتے ہوئے سیاست سے دور ہوں.