پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

6 Nov, 2023 | 07:07 PM

 آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی اوچ شریف آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شمس محل میں کی گئی پریس کانفرنس میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہیئے۔  9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، ان شاءاللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا ۔ میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے لئے بہت محنت کی،  مگر ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے علیحدگی اختیار کی۔ مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا، اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کے ساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے ۔ 

 عبدالعلیم خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عام انتخابات اب 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے، ملک میں معیشت کے لئے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے۔  استحکام پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے۔  آنے والے دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت کے سرپرائز دیں گے ۔ 

واضح رہے کہ 

مزیدخبریں