(حسن علی) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اورسابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری نے وطن واپسی پرنوازشریف کومبارکباددی،دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ ریاست کوبچانے کیلئے ہم سب مل کراپنا کردارادا کریں گے،دونوں رہنماﺅں میں معاشی مشکلات اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کرنے پربھی اتفاق ہوا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کی ایک دوسرے کوملاقات کی دعوت دی،جو جلد ہوگی۔
نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے
6 Nov, 2023 | 06:18 PM