لاہور ؛  تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت

6 Nov, 2023 | 05:09 PM

ویب ڈیسک:  تجاوزات مافیا کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی  ہدایت پر انسداد تجاوزات آپریشن تیز کردیا گیا۔ 

 رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ کل 183 تجاوزات کا خاتمہ، 15  ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ تجاوزات پر 65 نوٹس، 57 چالان جاری کئے گئے۔ داتا گنج بخش میں 70، راوی 10 اور علامہ اقبال میں 23 تجاوزات ختم کی گئیں۔ عزیز بھٹی میں 9، واہگہ میں 10 اور شالیمار میں 18 تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ گلبرگ زون میں 8، سمن آباد میں 10 اور نشتر زون میں 25 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی ایل عملہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائے۔ تجاوزات خاتمہ آپریشن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں