سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

6 Nov, 2023 | 05:05 PM

اشرف خان: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز غیر معمولی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کا اختتام ہوا تو  ہنڈرڈ انڈیکس 737 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے پیرکے روز ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ۔

 100 انڈیکس 737 پوائنٹس کے اضافے سے 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

 دن بھر مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔

کراچی: 253 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 97 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

کراچی: آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 53,938 جبکہ کم ترین سطح 53,166 رہی ۔

مزیدخبریں