ویب ڈیسک: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگاہوکر 287 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے مہنگاہوکر 306 روپے، برطانوی پاونڈ 9 روپے مہنگاہوکر 355.50 روپے، امارتی درہم1.10 روپے مہنگا ہوکر 81.30 روپے، جبکہ سعودی ریال 50 پیسے مہنگاہوکر 77 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے سے تجاوز کرگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 284.31 روپے سے بڑھ کر 285.29 روپے پر بند ہوا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے۔ 16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک زمیں ڈالر 8 روپے 46 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔