لاہور چڑیا گھر ایک روز قبل ہی بند ، بچے اداس واپس لوٹ گئے

6 Nov, 2023 | 04:30 PM

کومل اسلم:تعمیراتی کاموں کی وجہ سے لاہور چڑیا گھر کو ایک روز قبل ہی بند کر دیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق لاہور چڑیا گھر صبح کھلا ہوا تھا ، اچانک گیارہ بجے آرڈر ملنے پر بند کیا گیا۔ دور دراز سے آئے سیاح مایوسی سے واپس لوٹنے لگے۔دوسرے شہروں  سے آنے والے سیاحوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل چڑیا گھر کو بند کرنا تھا تو عوام الناس کو مطلع کیا جاتا۔ ایک روز بعد بند ہونا تھا اس لیے سوچا آج چڑیا گھر کی سیر کر لیتے ہیں۔ بچوں کے ساتھ دوسرے شہر  سے سفر کر کے پہنچے تو پتا چلا کہ چڑیا گھر بند ہے۔ بچے شیر دیکھنے پر با ضد تھے اب بچوں کو بھی اداسی کا سامنا ہے۔ 
واضح رہے کہ لاہور چڑیا گھر کو بوجہ تعمیراتی کام عارضی طور  بند کیا گیا ہے۔ لاہور چڑیا گھر اب اگلے سال 31 جنوری 2024 کو سیاحوں کے لئے کھولا جائے گا۔ 

مزیدخبریں