(علی ساہی) سیف سٹیز اتھارٹی کی لاہور پولیس کے ہمراہ بڑی کارروائی، سیف سٹی سرویلنس ٹیم نے اقدام قتل کا ملزم گرفتار کروا دیا۔
ملزم اعظم اقدام قتل کے مقدمات میں رائیونڈ پولیس کو مطلوب تھا، سیف سٹی کیمروں میں نشاندہی کے بعد رائیونڈ پولیس نے ملزم کو ٹریس کیا، ملزم اعظم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ایس پی عبدالحنان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمرے مجرمان کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے میں مدد گار ہیں، شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔