(ویب ڈیسک)آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے، سری لنکن بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا۔
1996 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو ذمے داری سونپ دی گئی جب کہ انہیں عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
سری لنکا کے وزیر کھیل کے آفس کی جانب سے بورڈ کو فارغ کرنے اور رانا ٹنگا کو ذمہ داری سونپنے کا بیان جاری کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر کھیل کی جانب سے 7 رکنی پینل تشکیل دیا گیا ہے، پینل میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں۔
وزیر کھیل نے پورے بورڈ سے استفعوں کا مطالبہ کیا تھا، بورڈ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ایک روز قبل عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے جس نے 7 میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی۔