ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے

سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کے بعد  سونے کی فی تولہ  قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

جمعے کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث  کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 813 روپے ہو گئی۔