موٹرسائیکل، گاڑی،رکشہ ڈرائیورز ہو جائیں خبردار

6 Nov, 2022 | 09:43 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں،ٹریفک پولیس نے رواں سال کے دوران 44 ہزار 898 کم عمر ڈرائیورز کےخلاف ایکشن لیا۔
 سی ٹی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے مطابق والدین چھٹی کے روز اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں،کم عمر بچے عموماً چھٹی کے روز موٹر سائیکل، گاڑی، رکشے لےکر سڑکوں پر آجاتے ہیں، اور حادثات کا باعث بنتے ہیں، ڈاکٹر اسد اعجاز کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ تھانے میں بند کر دیا جائے گا، والدین کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کےلئے مثبت کردار ادا کریں۔

علاوہ ازیں ٹریفک حادثات کو کم اور قیمتی جانیں بچانے کے لیے موٹروے پولیس نے بڑا فیصلہ کیا ہے، حد رفتار میں کمی کا فیصلہ حادثات کے تجزیہ او ریسرچ کے بعد کیا گیا ہے، موٹروے پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹال پلازہ کے درمیان ایم ٹو پر ایل ٹی وی کی سپیڈلمٹ 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے،ٹھوکر نیاز بیگ سےراوی ٹال پلازہ کے درمیان ایم ٹو پرایچ ٹی وی کی سپیڈلمٹ 100 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس حکام کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے ایم فور پر 120 سے 100، اور ایچ ٹی وی کی حد رفتار100سے80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔جبکہ لاہور سیالکوٹ ایم 11 پر ایل ٹی وی کی سپیڈ لمٹ120 سے 100،اور ایچ ٹی وی کی سپیڈ لمٹ 100سے 80کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے، موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری جرمانوں سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

مزیدخبریں