عمران خان کے ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اعتزاز احسن نے بڑا اعلان کردیا

6 Nov, 2022 | 08:48 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نےپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عیادت کے لیے جانے کا اعلان کردیا۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کا بہت افسوس ہے، ہمسائے کے طور پر عمران خان کی عیادت کے لیے جاؤں گا۔ ملزم کے اقبالی بیان کے ذریعے مذہبی بیانیہ دینے کی کوشش کی گئی، ملزم کو مذہبی جنونی کہا گیا، مذہبی بیانیے کی بنیاد پر کوئی پارٹی سیاست نہیں کر سکے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر حملہ آور ایک طوطا ہے، 15منٹ میں طوطے کی طرح بولنا شروع ہوگیا۔

 واضح رہے کہ آج شام 5 بجے کے قریب پی  ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ ان کو 10 روز تک آرام کرنے کی ہدایت کی گئی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ ان کو 10 روز تک آرام کرنے کی ہدایت کی گئی 

 

مزیدخبریں